Home » Entertainment » لاہور:کنیئرڈ کالج منی آچر ز اور مصوری کی نمائش

لاہور:کنیئرڈ کالج منی آچر ز اور مصوری کی نمائش

لاہور: کنیئرڈ کالج لاہور میں طالبات کے بنائے ہوئے منی آچر ز اور مصوری کے نمونوں کی نمائش جاری ہے جسے شائقین دلچسپی سے دیکھ رہے ہیں۔نمائش میں طالبات نے منی آچر کے ذریعے زیادہ تر برصغیر کے ماضی کی یادیں تازہ کی ہیں۔ مغلیہ اور اودھ دور کی ثقافت کی عکاسی بڑی مہارت سے کی گئی ہے۔سکلپچر میں انسان میں پائی جانے والی دو عملی پر طنز کیا گیا ہے۔ تشدد کے حوالے سے بچوں پر پڑنے والے ذہنی اثرات کے مرحلہ وار مناظر بھی دکھائے گئے ہیں۔کالج میں آئندہ نمائش کے لئے مجسمہ سازی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔