Home » Entertainment » سان فرانسسکو : کوئل نے راہ گیروں کا گزرنا محال کردیا

سان فرانسسکو : کوئل نے راہ گیروں کا گزرنا محال کردیا

نیو یارک: امریکی ریاست سان فرانسسکو میں ایک کوئل نے راہ گیروں کا گزرنا محال کردیا۔ ہر گزرنے والے شخص کے سر پر چونچیں مارتی اس کوئل کا مقصد کسی کو تنگ کرنا نہیں ہے۔ پرندوں کے ماہرین کا کہنا ہے کہ کوئلیں بہت معصوم ہوتی ہیں اور بلا وجہ کسی کو تنگ نہیں کرتیں۔ اس کوئل نے یہاں قریبی عمارت میں اپنا گھونسلہ بنا رکھا ہے اور اس کی حفاظت کے پیش نظر ہر آنے جانے والے کے سر پر چونچیں مار رہی ہے۔ ابھی تک اس کوئل کی وجہ سے کسی کو نقصان نہیں پہنچا اس لئے اردگرد کے افراد نے بھی اسے ایک قسم کا مذاق سمجھ رکھا ہے۔