Home » Entertainment » کیٹ ونسلیٹ آرام کی خواہاں

کیٹ ونسلیٹ آرام کی خواہاں

نیویارک: ہالی وڈ کی خوبرواداکارہ کیٹ ونسلیٹ کچھ عرصے کیلئے آرام کرنے کی خواہش مند ہیں۔آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ فلموں میں کام کرتے کرتے تھک چکی ہیں اس لیے انہوں نے کچھ عرصے آرام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔فلم ریولوشنری روڈ میں ان کے کام کو تنقیدکا نشانہ بنایا گیا تھا ۔کیٹ کاکہنا ہے کہ انہیں کچھ عرصے آرام کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ وہ تھیٹر میں کام کرنا پسند کریں گی۔