Home » Entertainment » جاپان: کھانا پکانے والے روبوٹس تیار

جاپان: کھانا پکانے والے روبوٹس تیار

ٹوکیو: جاپان میں کھانا پکانے والے روبوٹس تیار کرلئے گئے۔ روبوٹس ریسٹورنٹس میں ماہر شیفس کی طرح کام کریں گے۔ آپ کا دل پین کیک کھانے کو چاہ رہا ہے۔ فکر نہ کیجئے کیونکہ اب نہ تو آپ کو ریسٹورنٹ جانے کی ضرورت ہے اور نہ ہی کچن کا رخ کرنے کی کیونکہ اب آپ کو مزیدار پین کیک فراہم کرے گا روبوٹ۔روبوٹ ماہر شیف کی طرح مزیدار پین کیک تیار کرتا ہے۔ آپ پین کیک کے ساتھ ساتھ دیگر لذیذ کھانوں سے منہ کا ذائقہ بدلنا چاہئیں تو فرمائش کیجئے ماہر روبوٹ شیفس آپ کی ہر خواہش پوری کرنے کیلئے ہر دم تیار ہیں۔روبوٹ شیفس آج کل ٹوکیو میں جاری بین الاقوامی فوڈ مشنری اور ٹیکنالوجی ایکسپو میں فن کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ منتظمین کے مطابق جاپان میں معمر افراد کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ ایسی صورتحال میں مستقبل میں مددگار ربورٹس کی طلب میں اضافہ ہوگا۔ کچن میں مددگار ربورٹ کی فروخت ابھی شروع نہیں ہوئی۔