Home » Business » فیول نہ ملا تو کراچی تاریکی میں ڈوب جائیگا، کے ای ایس سی

فیول نہ ملا تو کراچی تاریکی میں ڈوب جائیگا، کے ای ایس سی

کراچی: کراچی الیکٹرک سپلائی کارپوریشن نے دھمکی دی ہے کہ فیول نہ ملا تو رات دو بجے کے بعد آدھا کراچی تاریکی میں ڈوب جائے گا، پاکستان اسٹیٹ آئل کا کہنا ہے کہ کے ای ایس سی کا فرنس آئل ختم ہونے کا واویلا بے بنیاد ہے۔ نیوز کے مطابق کے ای ایس سی نے فیول نہ ملنے پر رات دو بجے آدھے کراچی کے تاریکی میں ڈوب جانے کی دھمکی دی ہے جبکہ پی ایس او کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سات ہزار ٹن فیول دیا تھا، تین ہزار ابھی کے ای ایس سی کے پاس ہے، فرنس آئل ختم ہونے کا واویلا بے بنیاد ہے۔انہوں نے کہا کہ مارچ میں مجموعی طور پر کے ای ایس سی کو تیرہ ہزار ٹن فرنس آئل فراہم کیا، آٹھ ہزار ٹن فرنس آئل نارمل ریٹ پر فراہم کیا گیا۔ پانچ ہزار ٹن فرنس گیس لوڈ مینجمنٹ پروگرام کے تحت سبسڈائزڈ ریٹ پر فراہم کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کے ای ایس سی کو بتایا کہ ارزاں نرخوں پر فرنس آئل نہیں دے سکتے تو واویلا شروع ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ فرنس آئل کی فراہمی بند نہیں کی، کے ای ایس سی جتنا چاہے آرڈر کرے مگر کے ای ایس سی کو فرنس آئل اسی قیمت پر ملے گا جس پر سب کو دیتے ہیں۔

Other News in this category

No more posts found in this category