Home » Business » صوبوں کو پانی کی فراہمی میں 40فیصد کمی

صوبوں کو پانی کی فراہمی میں 40فیصد کمی

اسلام آباد: منگلا اور تربیلا ڈیم میں پانی کی کم ترین سطح کے بعد صوبوں کو پانی مقرر کردہ کوٹے سے چالیس فیصد کم ملے گا۔ ارسا نے ربیع سیزن میں تیس فیصد پانی کی کمی کا تخمینہ لگایا تھا۔ ذرائع کے مطابق ربیع سیزن میں بتیس فیصد پانی کی کمی کا سامنا ہے۔ تربیلا اور منگلا ڈیم میں کمی کے بعد دریاوٴں میں پانی کی آمد کے مطابق ہی صوبوں کو پانی جاری کیا جا رہا ہے۔ پنجاب کو اوسطاً اڑتیس ہزار کیوسک، سندھ کو تئیس ہزار کیوسک، بلوچستان اور سرحد کو تین تین ہزار کیوسک پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔