Home » Business » اسٹیل مل کیس: امریلی اسٹیل کا مالک گرفتار

اسٹیل مل کیس: امریلی اسٹیل کا مالک گرفتار

کراچی: کراچی میں ایف آئی اے نے پاکستان اسٹیل کرپشن کیس میں امریلی اسٹیل کے مالک عباس امیر علی کو گرفتار کرلیا۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ کے مطابق ملزم کو کراچی کے علاقے ڈیفینس سے گرفتار کیا گیا۔عباس امیر علی کے خلاف اسٹیل مل سے دس ہزار میٹرک ٹن اسٹیل فری کریڈٹ اسکیم کے تحت ناجائز طور پر حاصل کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ناجائر طور پر حاصل کئے گئے اسٹیل کی لاگت سات سو پچاس ملین روپے بنتی ہے۔ ملزم امیر علی کو کل عدالت میں پیش کیا جائے گا۔