Home » Business » ویلیوایڈڈ ٹیکس سے مہنگائی میں معمولی اضافہ ہوگا

ویلیوایڈڈ ٹیکس سے مہنگائی میں معمولی اضافہ ہوگا

اسلام آباد: ایف بی آر کے چیئرمین سہیل احمد نے سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو بتایا کہ ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے نفاذ سے پچھتر لاکھ افراد ٹیکس نیٹ میں آئیں گے۔ ٹیکس سے مہنگائی میں معمولی اضافہ ہوگا۔ سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس سینٹر احمد علی کی صدارت میں ہوا۔ فیڈرل بورڈ آف ریوینیو نے کمیٹی کو ویلیو ایڈڈ ٹیکس پر بریفنگ دی۔ چیئرمین ایف بی آر سہیل احمد کا کہنا تھا کہ ملک کی نصف معیشت ٹیکسوں کے دائرہ سے باہر ہے۔ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے نفاذ سے ٹیکس نیٹ میں اضافہ ہوگا۔ سیلز ٹیکس کے متبادل ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے قانون میں تبدیلی کا اختیار پارلیمنٹ کو ہو گا فیڈرل بورڈ آف ریونیو ایس آر او کے ذریعے قانون میں ترمیم نہیں کر سکتا۔ اجلاس میں شریک کاروباری چیمبر کے نمائندوں نے ویلیو ایڈڈ ٹیکس کی مخالفت کی۔ لیکن کمیٹی کے ممبران کا موقف تھا کہ ٹیکس کے نفاذ سے جی ڈی پی میں ٹیکسوں کی شرح میں اضافہ ہو گا۔