Home » Business » وسطی ایشیاء تک بھارتی ریلوے کی رسائی، سمری تیار

وسطی ایشیاء تک بھارتی ریلوے کی رسائی، سمری تیار

پشاور: وزارت ریلوے نے وسط ایشیائی ریاستوں تک بھارتی رسائی کے لئے ریلوے ٹریک کی سمری تیار کرلی، غلام احمد بلور نے کہا ہے کہ سمری جلد کابینہ کو بھجوا ی جائے گی۔پشاور میں ایک تقریب کے دوران میڈیا سے بات چیت میں غلام بلور نے کہا کہ وسطی ایشیاء کی ریاستوں اور یورپ تک رسائی کے لئے بھارت نے پاکستان کی ریلوے لائن استعمال کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کافی عرصے سے خطوط و کتابت کا سلسلہ جاری تھا اور اب دفترخارجہ کو اس ضمن میں آگاہ کردیا گیا ہے۔ غلام بلور نے مزید کہا کہ اٹھارہویں ترمیم سے بہت سے لوگوں کی ضروریات وابستہ ہے، یہ ضرور پارلیمنٹ میں پیش ہوگی اور اس میں صوبہ سرحد کا اپنا نام بھی شامل ہوگا۔