Home » Business » تربیلا، منگلا ڈیم میں پانی ڈیڈلیول سے بلند

تربیلا، منگلا ڈیم میں پانی ڈیڈلیول سے بلند

لاہور: تربیلا اور منگلا ڈیم میں پانی کی آمد میں دو ہزار چھ سو نو کیوسک کا اضافہ،منگلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول سے پانچ فٹ بلند ہوگئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول پر ایک ہزار سات سو اٹھہتر فٹ پر برقرار ہے جبکہ منگلا ڈیم میں پانی کی سطح ایک ہزار چالیس فٹ سے بڑھ کر ایک ہزار پینتالیس فٹ دو انچ ہوگئی ہے۔تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد اور اخراج گزشتہ روز کی نسبت ایک ہزار تین سو کیوسک اضافے کے ساتھ ستائیس ہزار سات سو کیوسک ہو گیا ہے۔ منگلا ڈیم میں پانی کی آمد پینتیس ہزار اور اخراج اٹھائیس ہزار کیوسک ہے۔ تاہم گزشتہ روز کی نسبت منگلا ڈیم میں پانی کی آمد میں ایک ہزار تین سو نو کیوسک کا اضافہ ہوا ہے۔