Home » Entertainment » عامر آن لائن اسکریبل کھیلیں گے

عامر آن لائن اسکریبل کھیلیں گے

ممبئی: آجکل دوسروں کا اعتماد جیتنا ایک مشکل عمل ہے لیکن بالی وڈ میں ایک مثال مسٹر پر فیکشنسٹ یعنی عامر خان کی ایسی ملتی ہے جن کیلئے کوئی مشکل کام کبھی ناممکن نہیں رہا اور وہ خود کو گاہے بگاہے ثابت بھی کرتے رہے ہیں کہ وہ حقیقت میں دوسروں سے مختلف شخصیت کے حامل ہیں کیونکہ اب عامر خان نے اپنے چاہنے والوں کو کھلاچیلنج دیا ہے کہ وہ اپنے مداحوں کے ساتھ انٹر نیٹ پر اپنے بلاگ پر آن لائن اسکریبل کھیل لیں گے ۔ذرائع کے مطابق سننے میں آیا ہے کہ عامر اسکریبل میں خاصی مہارت رکھتے ہیں تاہم اگر عامر اس میں پرفیکٹ نہیں ہیں تو جب تک ان کا یہ پروجیکٹ شروع ہوتا ہے،اس وقت تک عامر یہ کھیل کھیلنا سیکھ ہی جائیں گے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ عامر حقیقت میں اپنے مد مقابل کھلاڑی کو شکست دیتے ہیں یا پھر فاتح قرار پا تے ہیں ۔ ویسے بھی ہم سب جانتے ہیں کہ عامر انٹرنیٹ پر ہرگز اپنی شکست قبول نہیں کریں گے ۔