Home » Gujranwala » ایس ائی ایس سمیت کسی بھی قومی ادارے پر انگلیان اٹھانے والے،زاہد حبیب قادری

ایس ائی ایس سمیت کسی بھی قومی ادارے پر انگلیان اٹھانے والے،زاہد حبیب قادری

گوجرانوالہ:سنی تحریک کے ڈویژنل صدر محمد زاہد حبیب قادری نے کہا ہے کہ سنی تحریک امن پسند ،جمہوریت پر یقین رکھنے والی محب وطن جماعت ہے ۔ پاک افواج کی شدت پسندوں کیخلاف مکمل حمایت جبکہ جمہوریت میں مداخلت پر مکمل مخالفت کی جائیگی ۔ ایس آئی ایس سمیت کسی بھی قومی ادارے پر انگلیاں اٹھانے والے قومی مجرم ہیں ،،گو امریکہ گو،، کے نعرے لگانے والے قوم کو جواب دیں ۔ 1980 ء میں جب امریکہ انہی قوتوں کو جہاد کے نام پر ڈالر دے رہا تھا تو اس وقت یہی جماعتیں اور جہادی قوتیں یہ نعرے کیوں نہیں لگا رہی تھیں ۔ امریکہ کو ٹکڑے ٹکڑے ہونا ہے مگر شرط یہ ہے کہ وہ قوتیں جو مذہب کا لبادہ اوڑھ کر امریکہ کو بظاہر گالیاں دیتے ہیں ۔ مگر رات کی تاریکی میں امریکہ کی ٹیبل پر کھانا کھاتے ہیں ۔ زاہد قادری نے کہا ہے کہ بلوچستان اور صوبہ سرحد میں علیحدگی کی تحریکیں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتی۔ پاکستانی قوم خود کو دشمنوں کے مقابلہ میں متحد کر لیں ۔ اسلام اور پاکستان کو دشمنوں کی بجائے اپنے ہی لوگوں سے خطرات ہیں ۔ سنی تحریک کو پاک افواج سمیت کسی بھی چھتری کی ضرورت نہیں ہے ۔ سنی تحریک خود کفیل اور خود مختار جماعت ہے جو کبھی بھی اسٹیبلشمنٹ کی آلہ کار نہیں بنی ہے وہ مذہبی گروہ جن کی کبھی کوئی عوامی حیثیت نہیں وہ ہر محب وطن جماعت کو اپنے جیسا سمجھتی ہیں ۔ زاہد قادری نے کہا کہ سنی تحریک جہد مسلسل اور قربانیوں کا دوسرا نام ہے جسے کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔