Home » Article » طبی مشورے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ تحریر:ڈاکٹر محمد انور

طبی مشورے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ تحریر:ڈاکٹر محمد انور

سوال: حکیم و ڈاکٹر صاحب میری عمر باسٹھ سال ہے۔ میرے پیٹ میں پانی پڑھ گیا ہے کیا اس کا کوئی حل ہوسکتا ہے۔بشیر احمد سرائے عالمگیر 
جواب:بشیر احمدصاحب آپ بیریسیال پانچ پانچ چمچ چائے والے ایک گلاس پانی میں ڈالیں اور اس میں شربت دینار دو چمچ چاول والے ڈال کر صبح شام کھانے سے آدھا گھنٹہ پہلے استعمال کریں اور کھانے کے بعد معجون دبیدالورد سات گرام صبح شام کھانے کے بعد استعمال کریں۔انشاء اللہ آپ ٹھیک ہو جائیںگے۔یہ علاج کم ازکم دو مہینے استعمال کریں۔اللہ تعالیٰ اپنی رحمت فرمائے۔ 
سوال:حکیم صاحب میرے عمر باون سال ہے مجھے شوگر نے پریشان کر دیا ہے۔یہ میرا بہت کچھ چھین کر لے گئی ہے۔ میری مدد فرمائیں۔آصف قطر 
جواب:آصف صاحب آپ دو لابی ایک صبح ایک شام اور ساتھ جگرین ایک صبح ایک شام ناشتہ سے پہلے لیں اور کھانے کے بعد جوارش ذرعونی عنبری جواہر سات سات گرام صبح شام استعمال کریں۔ٹھنڈی چزیں بند کردیں۔ چاول اور مٹھاس کا استعمال بند کردیں۔ نماز عصر کے بعد معجون شباب آور تین گرام چائے سے استعمال کریں۔اور یہ علاج ایک مہینہ جاری رکھیں اور دوبارہ رابطہ کریں۔ اللہ تعالیٰ شفا دیںگے۔ مایوسی اچھی نہیں ہوتی آپ تو بہت گھبرائے ہوئے ہیں،اللہ سے خیر مانگیں۔ 
سوال:حکیم صاحب میری عمر چالیس سال ہے۔سر میںبال چھڑ ہو گیا ہے جس سے گول دائرہ نما بن رہا ہے اور بال ختم ہو رہے ہیں۔محمد اکبر کوئٹہ 
جواب:محمداکبر صاحب آپ بال اتروا کر صبح شام روغن بیضہ مرغ کی مالش کریں اور جگہ مخصوص پر بٹنی ویٹ لوشن دو قطرے لگا کر پانچ منٹ رگڑیں۔کم ازکم تین عدد لوش ضرورت لگائیں انشاء اللہ بال آجائیںگے۔ 
سوال:ڈاکٹر صاحب میری عمر پنتالیس سال ہے۔بدن پر خارش بہت رہتی ہے اوربھوک ختم ہو رہی ہے۔ کوئی حل بتا دیں بڑی مہربانی ہوگی۔عبدالستار لاہور 
جواب:عبدالستار صاحب آپ عرق منڈی چار چار چمچ کھانے والے صبح شام کھانے سے پہلے لیں۔ساتھ دو دو کارمینا بھی استعمال کریں۔انشاء اللہ آپ ٹھیک ہو جائیںگے۔
سوال:حکیم و ڈاکٹر صاحب میری عمر پنتیس سال ہے۔ پانی کا نام سن لوں یا خیال آجائے تو پیشاب آجاتا ہے۔اگر خیال نہ آئے تو آٹھ گھنٹے گزر جائیں پتہ نہیں۔پیشاب کاخیال آئے گھنٹہ گھنٹہ بعد پیشاب آتا ہے۔ کوئی دوائی تجویزفرمائیں۔نواب دین گجرات 
جواب:نواب دین صاحب آپ صبح جوارش ذر عونی سات گرام اور ایک گرام مفرح مشکیں ناشتہ سے پہلے لیں۔رات کو معجون کندر سات گرام اور تین عدد اخروٹ کھائیں کم از کم بیس دن جاری رکھیں۔انشاء اللہ آپ ٹھیک ہو جائیںگے۔ اگر توفیق ہے اللہ تعالیٰ نے وسعت دی ہوئی ہے تو کسی راستہ میں پانی کا بندوبست کر دیں۔نکلا یا کوئی ٹوٹی جس سے بچے مسافر استفید ہو سکیں۔انشاء اللہ اس صدقہ جاریہ سے اللہ تعالیٰ آپ کے مسائل حل فرمائیںگے۔کسی کی مدد دراصل اپنی ہی مدد ہوتی ہے۔
سوال:ڈاکٹر صاحب میری عمر تیس سال ہے۔پہلے ایک بچہ ضائع ہو چکا ہے اور اب امید سے ہوں لیکن بوجھ بڑھنا شروع ہو گیا ہے کوئی ایسا حل جو ضائع سے بچ جائے۔لبنیٰ حافظ آباد 
جواب: لبنیٰ صاحبہ آپ ماء الصحت دو دو چمچ ایک گلاس پانی میں ساتھ معجون نشادہ،عاج والی سات گرام استعمال کریں۔حب تیسرا مہینہ شروع ہو جائے تو نشادہ چھوڑ دیں اور اس کی جگہ معجون حمل عنبری علوی خانی سات گرام صرف صبح کو ایک گلاس دودھ میں ماء الصحت کے ساتھ استعمال کریں اور یہ ساتویں مہینے تک جاری رکھیں انشاء اللہ نہ کسی لیڈی ڈاکٹر کی ضرورت پڑھے گی نہ کسی علاج کی یہ ایسی دواء ہے کہ جنین کی حفاظت کرتی ہے جنین کی پرویش کرتی ہے بوچھ اٹھانے کی طاقت پیدا کرتی ہے۔خون کی کمی کا علاج کرتی ہے۔جسمانی کمزوری اور جسم کا بوچھل بن ختم کرتی ہے۔بدن ہشاش بشاش رہتا ہے کمر درد نہیںہوتی۔قبض نہیں ہوتی۔کھانا صحیح ہضم ہوتا ہے رحم کو طاقت دیتی غرض یہ کہ ان ایام میں جتنی ادویات یا خوراک کی ضرورت ہوتی ہے ان سب کا نعیم البدل ہے۔ایک نعمت سے کم نہیں اللہ تعالیٰ اپنی رحمت سے سب کو شفاء عطاء فرمائے۔آمین ثمہ آمین۔