Home » Gujranwala » وہ وقت دور نہیں جب ہر گھر پر مسلم لیگ (ن) ،بیرسٹر عثمان ابراہیم

وہ وقت دور نہیں جب ہر گھر پر مسلم لیگ (ن) ،بیرسٹر عثمان ابراہیم

گوجرانوالہ:بیرسٹر عثمان ابراہیم ممبر قومی اسمبلی نے عفان جی ٹاؤن شہباز کالونی کنگنی والا میں اس علاقہ کی سرکردہ ممتاز شخصیات کا مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک کو ناقابل تسخیر بنانے والے محبوب قائد میاں نواز شریف ہیں اور ہر محب وطن شہری ان کے پیچھے کٹ مرنے کو تیار ہے، انشاء اللہ پاکستان انکی قیادت میں بہت جلد موجودہ بحرانوں سے نکل آئے گا۔انہوںنے کہاغریب اور پسماندہ آبادیوں میں زیادہ سے زیادہ تعمیراتی کام کروائینگے اور ان کو وہ تمام سہولیات فراہم کرینگے جو شہر کے ماڈرن علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو میسر ہیں ۔انہوں نے عفان جی ٹاؤن اور شہباز کالونی کنگنی والا میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر علاقہ کی سرکردہ ممتاز شخصیات چوہدری محمد منیر کمبوہ ڈاکٹر محمد رمضان مہر ،عرفان جھٹول ،عبدالحلیم ،محمد ادریس کمبوہ سائیں محمد رمضان مہر نے قائد مسلم یگ ن میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی ملکی خدمات کو اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کیے گئے اقدامات سے متاثر ہو کر پاکستان پیپلز پارٹی کو چھوڑ کر اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا تقریب میں پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما بیرسٹر عثمان ابراہیم ایم این اے نے ان کے گلوں میں پھولوں کے ہار پہنا کر ان کو خوش آمدید کیا انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب ہر گھرپر مسلم لیگ ن کا پرچم لہرائیگا اور این اے 95 پاکستان مسلم لیگ ن کا گڑھ ثابت ہو گا۔