Home » Entertainment » عامر خان کی اہلیہ بیمارہوگئیں

عامر خان کی اہلیہ بیمارہوگئیں

ممبئی : بالی وڈ اسٹار عامر خان کی اہلیہ کرن راؤ ایک ماہ سے زائد عرصے سے بخار میں مبتلا ہیں گو کہ وہ ماں بھی بننے والی ہیں لیکن بخار ہے کہ ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہا۔ڈاکٹروں نے ان کے طویل معائنے کے بعد بتایا کہ کرن پھیپھڑوں کے عارضے میں مبتلا ہیں۔اسٹار عامر خان بھی ان دنوں مکمل طور پر اپنی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے رات بھر اہلیہ کے پاس اسپتال میں ہوتے ہیں جبکہ دن کو اپنی فلمیں مصروفیات میں جت جاتے ہیں۔کرن راؤ کی حالت اب بہتر ہورہی ہے جس سے عامر بھی قدر مطمئن دکھائی دے رہے ہیں۔