Home » Gujranwala » موجودہ حکومت عوامی مسائل حل کرنے میںہر وسائل ،چوہدری احمد مختار

موجودہ حکومت عوامی مسائل حل کرنے میںہر وسائل ،چوہدری احمد مختار

گجرات:چوہدری احمد مختار وفاقی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں ہر وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شادیوال کے علاقہ دائرہ ذیلداراں میں چوہدری افتخار احمد کی وفات پر انکے بھائیوں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کیا۔چوہدری احمد مختار نے کہا مرحوم ایک اچھے انسان تھے انکی وفات سے علاقہ ایک دوست سے محروم ہو گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ بھٹو خاندان نے ملک وقوم کیلئے اپنی جانوں کے نذررانے پیش کئے ہیں۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے عوامی مسائل بھی سنے اور مختلف درخواستوں پر فوری احکامات جاری کئے۔ سید آصف علی شاہ،محمداقبال ممبر،محمد نصیر اور پارٹی عہدیداران بھی موجود تھے۔