Home » Entertainment » ٹرانسفارمرز ریونج آف دی فالن19 جون کو ریلیز

ٹرانسفارمرز ریونج آف دی فالن19 جون کو ریلیز

لندن: فلم ٹرانسفارمرز ریونج آف دی فالن کا پریمئیر لندن میں ہوا۔ پریمئیر میں فلم کی اسٹار کاسٹ نے شرکت کی۔ فلم ٹرانسفارمرز دو ہزار سات میں ریلیز کی گئی تھی۔ فلم کے سیکول میں اداکار شیا لا بیوف نارمل زندگی گزار رہا ہے۔ لیکن مختصر سے عرصے میں ایک اور ایڈوینچر اس کی زندگی کا حصہ بنتا ہے اور وہ پھر روبوٹس سے نبرد آزما انسانیت کو بچاتا نظر آتا ہے۔ اسپیشل ایفیکٹس کے شاندار استعمال نے فلم کو ٹریٹ ویژول بنا دیا ہے۔ فلم انیس جون کو برطانیہ میں ریلیز کی جارہی ہے۔