Home » Entertainment » انیل اور چنکی بیس سال بعد ایک ساتھ

انیل اور چنکی بیس سال بعد ایک ساتھ

ممبئی: بالی وڈ اسٹار انیل کپور اور چنکی پانڈے بیس سال بعدپھر سے ایک ساتھ فلم شارٹ کٹ میں نظر آئیں گے۔ دونوں اداکاروں نے اس سے قبل انیس سو اٹھاسی میں فلم تیزاب میں کام کیا تھا۔فلم کے پروڈیوسر خود انیل کپور ہی ہیں ۔ چنکی پانڈے کا کہنا ہے کہ انیل کپور کے ساتھ کام کرنا ایک خوش گوار تجربہ ہے۔انہوں نے کہا کہ میں ایک طویل عرصے کے بعد انڈسٹری میں کم بیک کررہا ہوں جہاں متعدد تبدیلیاں رونما ہوچکی ہیں، انیل کپور اب تک ویسے کے ویسے ہی ہیں۔فلم میں اکشے کھنہ اور ارشد وارثی بھی اہم کردارنبھا رہے ہیں۔