Home » Gujranwala » غربت کے خاتمہ عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے صوبائی حکومت کے،محمد سعید مغل

غربت کے خاتمہ عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے صوبائی حکومت کے،محمد سعید مغل

گوجرانوالہ:غربت کے خاتمہ،عوام کی فلاح وبہبود اوران کامعیارزندگی بلند کرنے کیلئے صوبائی حکومت کے اقدامات قابل تقلیدہیں ن لیگ نے مشکل گھڑی میں مصیبت زدہ بھائیوں کی مددکرکے اپنی روایات کی پاسداری کی ہے آئندہ صوبائی بجٹ متوسط طبقہ کی ضروریات کومدنظررکھ کر بنایاجائیگا ان خیالات کااظہارصوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خوراک محمدسعید مغل نے گزشتہ روز پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پرمسلم لیگ ن کے سٹی صدر حاجی عبدالرؤف مغل، سابق ڈپٹی میئر نویدمغل،مسلم لیگ ن اروپ ٹاؤن کے نائب صدر مرزااشتیاق احمد اوردیگر بھی موجودتھے پارلیمانی سیکرٹری نے کہاکہ وزیراعلی پنجاب میاں شہبازشریف کی کوشش ہے کہ عام آدمی کوٹیکسوں سے بوجھ سے نکال کر ریلیف فراہم کیاجائے اورسادگی کوفروغ دے کر بیرونی امداد سے نجات حاصل کی جائے انہوں نے مزیدکہا کہ آئندہ صوبائی بجٹ عوام کے لئے تعمیر وترقی کے نئے در وا کرے گا جس سے صوبے کی عوام خوشحال ہوگی اس موقع پر سٹی صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ مسلم لیگ ن اپنے مصیبت زدہ بھائیوں کی امداد کیلئے ہرممکن طریقے سے کوشاں ہے صوبائی حکومت کی طرف سے مصیبت زدگان کے لئے خوراک،کپڑے،خیمے،ادویات اوردیگر ضروریات زندگی کی فراہمی کاسلسلہ جاری ہے جومتاثرین کی مکمل بحالی تک جاری رہے گا ۔