Home » Entertainment » اکشے سے بالی وڈ موسیقار پریشان

اکشے سے بالی وڈ موسیقار پریشان

نیو دہلی: اکشے کمار پروڈیوسرز کوفلموں کی موسیقی کے لئے بھارتی موسیقاروں کے ساتھ انٹرنیشنل بینڈز کو شامل کرنے کا کہہ رہے ہیں جس سے بھارتی موسیقاروں کو پریشانی کا سامنا ہے۔ اکشے فلمساز مکیش تلیراج کو کہہ کرفلم چاندنی چوک ٹو چائنا میں غیرملکی اسٹاربھومیا سے موسیقی ترتیب دلوا چکے ہیں جبکہ انہوں نے معروف برطانوی بینڈ آر ڈی بی کے لئے اپنی دوفلموں کمبخت عشق اور دے دھنادھن کے لئے بھی فلمسازوں کو قائل کرچکے ہیں۔ کمبخت عشق کے موسیقار تو انو ملک ہیں مگر اکشے کی مداخلت پر آر ڈی بی نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔موسیقار انوملک اور پرتیم غیرملکی موسیقاروں کی شمولیت پر ناراض دکھائی دے رہے ہیں۔