Home » Entertainment » شینے اہوجا بے گناہ ہیں، انوپم

شینے اہوجا بے گناہ ہیں، انوپم

ممبئی: بالی وڈ میں معروف اداکار شینے اہوجا کی اہلیہ انوپم نے کہا ہے کہ شینے کسی لڑکی کے ساتھ بد سلوکی نہیں کرسکتے،ان کے خلاف سازش کرکے پھنسایا گیا ہے۔اداکار شینے اہوجا کی نوکرانی سے زیادتی کی خبروں کا چرچا کیا جارہا ہے،جس کی وجہ سے وہ چار دن سے جیل میں قید ہیں۔شینے کی اہلیہ انوپم اور بیٹی امریکا میں رہائش پذیر تھیں جو یہ خبر سنتے ہی شینے کی مدد کیلئے بھارت آپہنچی ہیں۔انوپم نے شینے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ شینے کو ایک عورت،ایک بیوی اور ایک ماں کی حیثیت سے پندرہ سال سے جانتی ہیں ،شینے کوئی غیر اخلاقی حرکت نہیں کرسکتے،وہ بہت اچھے انسان،شوہر، داماد اور باپ ہیں۔بھارتی قانون کے تحت انوپم کو شینے سے ملنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔ایک دعوت میں انوپم نے کہا کہ وہ بالکل خوفزدہ نہیں ہیں،وہ سچ کی راہ پر ہیں اور انہیں یقین ہے کہ وہ کیس جیت جائیں گی اور شینے رہا ہوجائیں گے۔