Home » Entertainment » پریانکا کی فلم کمینے سے امیدیں

پریانکا کی فلم کمینے سے امیدیں

ممبئی: بالی وڈ کی خوبرو اداکارہ پریانکا چوپڑا ،شاہد کپور کے ساتھ اپنی نئی فلم کمینے کی ریلیز کے لیے کافی پر امید ہیں وہیں اداکارہ کے فلم کے ساتھ کچھ بھی تحفظات ہیں۔ پریانکا بولڈ مناظر با آسانی عکسبند کرالیتی ہیں اور فلم کمینے میں ان کے شاہد کے ساتھ بولڈ مناظر فلمائے گئے ہیں مگر پریانکا کی خواہش ہے کہ فلم کے بولڈ مناظر نکال دیئے جائیں۔یہ مناظرفلم دوستانہ اور فیشن کی شوٹنگ سے قبل فلمائے گئے تھے اور جب کہ فلم کمینے ریلیز کے قریب ہے ،پریانکا کی اس فرمائش نے ڈائریکٹر وشال بھردواج کوپریشان کردیا ہے۔اب دیکھنا یہ ہے فلم ریلیز ہونے کے بعد وشال نے کتنے بولڈ مناظر نکالے ہیں یا پھر پریانکا کی خواہش پائے تکمیل تک نہیں پہنچ پائی۔