Home » Entertainment » پیرس ہلٹن، کیونٹن کی فلم میں کام کرنے کی خواہاں

پیرس ہلٹن، کیونٹن کی فلم میں کام کرنے کی خواہاں

نیویارک: ہالی وڈ کی خوبصورت اداکارہ پیرس ہلٹن نے کہا ہے کہ وہ فلموں میں دوبارہ اس صورت میں کام کریں گی جب انہیں ڈائریکٹر کیونٹن ٹارینٹیو کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملے گا۔اٹھائیس سالہ پیرس ہلٹن کو ڈائریکٹر کیونٹن کی نئی فلم انگلورئیس باسٹرڈ بے حد پسند آئی ،ان کاکہنا ہے کہ صرف کیونٹن ہی ایک ڈائریکٹر ہیں جو باقاعدہ طور پر اداکار کے ٹیلنٹ کو ابھارتے ہیں۔پیرس نے کہا کہ وہ کیونٹین کی آئندہ فلم میں کردار اداکرنے کی خواہشمند ہیں۔انہوں نے بتایا کہ وہ صرف ریلٹی شوز میں اداکاری کو ترجیح دیتی ہیں لیکن ڈائریکٹر اگر کیونٹن ہوں تو وہ فلم میں کام کرنے کے لئے تیار ہیں۔پیرس نے دوہزار پانچ میں فلم ہاؤس آف ویکس اور دوہزار آٹھ میں ریپو دی جینیٹک اوپیرا میں مختصر سے کردار اداکیے۔