Home » Entertainment » ریتک کی فلم کائٹس دسمبرمیں ریلیزہوگی

ریتک کی فلم کائٹس دسمبرمیں ریلیزہوگی

ممبئی: بالی وڈ اسٹار ریتک روشن کی فلم کائٹس رواں سال دسمبر میں ریلیز ہوگی۔ فلم کو انگلش اور ہندی دونوں زبانوں میں ریکارڈ کیا گیا ہے۔ فلم کائٹس کے فلمساز راکیش روشن جبکہ ہدایت کارانوراگ باسو ہیں۔ ریتک روشن کے ساتھ غیرملکی ادکارہ باربرا موری مرکزی کردار نبھا رہی ہیں۔ ریتک روشن کے مداحوں کو ایک عرصے سے فلم کائٹس کا انتظار ہے جو اب دسمبر میں ریلیز کی جائے گی۔