Home » Entertainment » کترینا اور بپاشا کے درمیان صلاح کار نہیں بنوں گا، جان

کترینا اور بپاشا کے درمیان صلاح کار نہیں بنوں گا، جان

نیودہلی: بالی وڈ اسٹار جان ابراہم نے کہا ہے کہ بپاشا باسو اور کترینا کیف دونوں سنجیدہ نوعیت کی شخصیت رکھتی ہیں اور تجربہ کار ہیں، میں دونوں کے درمیان صلاح کار نہیں بنوں گا۔ ایک انٹرویو میں جان ابراہم نے کہا کہ فلم نیویارک کی شوٹنگ کے آغاز پر کترینا مجھ سے کتراتی تھیں مگربعدمیں ہم لوگوں نے بہترین وقت گزارا۔بالی وڈ میں سب جانتے ہیں کہ کترینا اور بپاشا ایک دوسرے سے آنکھ نہیں ملاتیں اور یہ چیز دونوں کے بوائے فرینڈز سلمان خان اور جان ابراہم کے درمیان بھی ہے تاہم فلم نیویارک میں کترینا اور جان ابراہم کے ایک ساتھ کام کرنے سے امید کی جاسکتی ہے کہ دونوں جانب سے اب برف پگھلے گی۔