Home » Sports » قومی رینکنگ اسنوکر چیمپیئن شپ بدھ سے شروع

قومی رینکنگ اسنوکر چیمپیئن شپ بدھ سے شروع

کراچی: قومی رینکنگ اسنوکر چیمپیئن شپ ستائیس مئی سے کراچی میں شروع ہوگی۔ پی بی ایس اے نے سابق عالمی چیمپئین محمد یوسف کو وائلڈ کارڈ پرکھیلنے کی اجازت دے دی۔پاکستان بلیئرڈزاینڈ اسنوکرایسوسی ایشن کے صدرعالم گیرشیخ نے کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ چھ روزہ مقابلوں میں ملک بھر سے بتیس کھلاڑی حصہ لیں گے۔انہوں نے کہاکہ ایونٹ کی مجموعی انعامی رقم ایک لاکھ پندرہ ہزار روپے رکھی گئی ہے۔ فاتح کیوئیسٹ کو چالیس ہزارروپے ملیں گے جبکہ رنر اپ کو تیس ہزارروپے دئیے جائیں گے۔ عالم گیر شیخ نے بتایا کہ سابق عالمی چیمپیئن محمد یوسف ٹاپ رینکنگ کھلاڑیوں میں شامل نہیں تھے لیکن انہوں نے منتظمین سے ایونٹ میں شرکت کی درخواست کی تھی جو منظور کرلی گئی ہے۔