Home » Entertainment » پریانکا نے کردی ایوارڈز کی بھرمار

پریانکا نے کردی ایوارڈز کی بھرمار

شنگھائی: بالی وڈ کی خوبرو اداکارہ پر یانکا چو پڑا نے ایوارڈز کی بھرمار کردی۔ جی ہاں بالی وڈ ڈریم گرل پریانکا نے شنگھائی انٹرنیشنل فلم فیسٹول ایوارڈ کی تقریب میں پر یانکا شا مل ہو ئی اور فیسٹیول کا ٹاپ جن جو ایوارڈ جیت لیا یہ ان کا گز شتہ چھ مہینوں میں دسواں ایوارڈ ہے ۔جن جو ایوارڈ چین کی ثقا فت کا نشان ہے۔ پر یانکا کا کہنا ہے کہ یہ ایوارڈ میر ے لیے اعزاز کی با ت ہے ۔پریانکانے پرمسرت انداز میں اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ان کے کام کی وجہ سے انہیں دنیا میں پہچانا جا رہا ہے اور اس ایوارڈ کی وجہ سے دنیا بھر میں انڈیا اور انڈین سینما کو پذیرائی ملی جوان کے لئے بڑے اعزاز کی بات ہے ۔دو ہزار نو میں پریا نکا کو فلم فیشن میں بیسٹ ایکٹریس کے چھ ایوارڈز ملے جبکہ کنٹربیو شن آف سینما کے تین ایوارڈز ملے ۔این ڈی ٹی وی نے برا نڈ کی سفیر کے طو ر پر ایک ایوارڈ دیا۔پریا نکا کا ستارہ آجکل عروج پر ہے اور ان پر قسمت کی دیوی کچھ زیادہ مہربان ہے۔