Home » Entertainment » اگنی پتھ کیلئے ریتک کا انکار، ابھیشک رضامند

اگنی پتھ کیلئے ریتک کا انکار، ابھیشک رضامند

ممبئی: فلم اگنی پتھ کے ری میک میں امیتابھ بچن کے ناقابل فراموش کردار وجے دینا ناتھ چوہان کے کردارکے لئے کرن جوہرنے ریتک روشن کو پیشکش کی تھی مگر انہوں نے انکار کردیا۔ اب یہ کردار امیتابھ بچن کے صاحبزادے ابھیشک بچن نبھائیں گے۔ابھیشک بچن اپنے متعدد انٹرویوز میں اس بات کااظہار کرچکے ہیں کہ ان کی پسندیدہ فلم اگنی پتھ ہے اور کرن جوہر کی جانب سے فلم کے ری میک میں اپنے والد کے کردارکی پیشکش پر بلاشبہ وہ خوش ہوں گے۔ فلم اگنی پتھ کے ری میک میں ریتک کے انکار سے جہاں ان کے پرستار ناخوش ہوں گے وہیں ابھیشک کے مداحوں کے لئے یہ انتہائی قابل مسرت خبر ہوگی۔