Home » Sports » انگلینڈ کی آسٹریلیا کو شکست،انگلینڈ نے سیریز0-3 سے جیت لی

انگلینڈ کی آسٹریلیا کو شکست،انگلینڈ نے سیریز0-3 سے جیت لی

مانچسٹر: انگلینڈ نے آسٹریلیا کو تیسرے ایک روزہ میچ میں ایک وکٹ سے شکست دیکر پانچ میچوںکی سیریز تین صفر سے جیت لی۔مانچسٹر میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلوی ٹیم انگلش بولرز کی نپی تلی بولنگ کے باعث صرف دو سو بارہ رنز بناکر آؤٹ ہو گئی۔ شین واٹسن اکسٹھ اور ٹم پین چوالیس رنز بناکر نمایاں اسکورر رہے۔ انگلینڈ کی جانب سے گریم سوان نے چار اور جیمز اینڈرسن نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جواب میں انگلش ٹیم نے کپتان اینڈریو اسٹراس کی شاندار نصف سینچری کی بدولت مطلوبہ ہدف آخری اوور میں نو وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ اسٹراس ستاسی اور پال کولنگ ووڈ چالیس رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ آسٹریلوی فاسٹ بولر شان ٹیٹ اور ڈگ بولنجز نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔