Home » Sports » فیفاورلڈکپ کوارٹر فائنل: ارجنٹائن ان میکسیکو آؤٹ

فیفاورلڈکپ کوارٹر فائنل: ارجنٹائن ان میکسیکو آؤٹ

جوہانسبرگ: فیفا ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنل مرحلے میں ارجنٹائن نے میکسیکو کو شکست دے دی۔ جوہانسبرگ میں کھیلے جانے والے میچ میں ارجنٹائن نے میکسیکو کو تین صفر سے آوٹ کلاس کیا۔ چھبیسویں منٹ میں کارلوس تویز نے لائنل میسی کے پاس پر گیند کو جال میں پہنچا کر ارجنٹائن کو برتری دلادی۔ جسے تینتیسویں منٹ میں گونزالو ہیگوئین نے گول داغ کر دگنا کردیا۔پہلے ہاف کے اختتام پر ارجنٹائن کو دو صفر کی برتری حاصل تھی۔ دوسرے ہاف میں بھی ارجنٹائن نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔ باونویں منٹ میں کارلوس تویز نے عمدہ موو بناتے ہوئے گیند کو جال میں پہنچا کر اسکور تین صفر کردیا۔ اکتہرویں منٹ میں میکسیکو کے فارورڈ ہرننڈیز نے گول کرکے خسارے کو کچھ کم کیا تاہم وہ اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔