Home » Sports » تین روزہ میچ: عمر اکمل کے 153رنز

تین روزہ میچ: عمر اکمل کے 153رنز

کینٹر بری: کینٹ کے خلاف تین روزہ پریکٹس میچ کے ابتدائی روز پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں تین سو ساٹھ رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ عمر اکمل نے ایک سو تریپن رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ کینٹربری میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو دس کے مجموعی اسکور پر عمر امین اظہر محمود کی گیند پرایل بی ڈبلیو ہوگئے۔فواد عالم بیس اور سلمان بٹ چھبیس رنز بنا کرآؤٹ ہوئے۔ تریپن رنز پرتین وکٹیں گرنے کے بعد شعیب ملک نے عمراکمل کے ساتھ چوتھی وکٹ کی شراکت میں انسٹھ رنزکا اضافہ کیا۔ شعیب ملک ستائیس رنزبنا کر آؤٹ ہوئے۔عمر اکمل نے سترہ چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے ایک سو تریپن رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔ عبدالرحمان اور عمر گل نے تیس تیس رنز بنائے۔ پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں تین سو ساٹھ رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ مارک لوسن نے چار اور ایلکس بلیک نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ کینٹ کی ٹیم نے پہلے روز کھیل کے اختتام پر بغیر کسی نقصان کے دو رنز بنالئے ہیں۔