Home » Sports » ومبلڈن: اعصام اور بوپنناکوارٹر فائنل میں

ومبلڈن: اعصام اور بوپنناکوارٹر فائنل میں

لندن: پاکستان کے اعصام الحق اور بھارت کے روہن بوپننا کی جوڑی ومبلڈن اوپن ٹینس چیمپیئن شپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی۔لندن کے آل انگلینڈ کلب میں کھیلے جانے والے مینز ڈبلز ایونٹ کے تیسرے راؤنڈ میں پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق قریشی نے اپنے بھارتی پارٹنر روہن بوپننا کے ہمراہ سلواکیہ کے لوکاس لیکو اور یوکرین کے سرجی اسٹیک ہوسکی کے خلاف اسٹریٹ سیٹس میں کامیابی حاصل کرکے اگلے مرحلے میں جگہ بنائی ۔ برصغیر کی فاتح جوڑی کی فتح کا اسکور سات پانچ، سات چھ اور چھ دو رہا۔