Home » Sports » فٹبال ورلڈ کپ: اسپین کی پرتگال کیخلاف فتح

فٹبال ورلڈ کپ: اسپین کی پرتگال کیخلاف فتح

کیپ ٹاؤن: جنوبی افریقہ میں جاری فٹبال ورلڈ کپ کی کوارٹرفائنل لائن اپ مکمل ہوگئی۔ آخری روز ہونے والے پری کوارٹرفائنل میں یورپین چیمپئین اسپین نے پرتگال کے خلاف فتح سمیٹی۔ کیپ ٹاؤن میں کھیلے جانے والے آخری پری کوارٹرفائنل میں اسپین نے پرتگال کو ایک صفر سے شکست کر ایونٹ سے باہر کردیا۔پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا لیکن کوئی بھی ٹیم گیند کو جال میں پہنچانے میں کامیاب نہ ہوسکی۔ دوسرے ہاف میں اسپین نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور تریسٹھ یں منٹ میں اسٹرائیکر ڈیوڈ ولا نے گول داغ کر اپنی ٹیم کو برتری دلادی۔ جو کھیل کے اختتام تک برقرار رہی۔