Home » Sports » عالمی کپ فٹبال :پیرا گوائے کی جاپان کو پینلٹی ککس پر شکست

عالمی کپ فٹبال :پیرا گوائے کی جاپان کو پینلٹی ککس پر شکست

پریٹوریا: پیراگوائے نے جاپان کو عالمی کپ فٹبال ٹورنامنٹ میں پینلٹی ککس پر شکست دیکر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔پریٹوریا میں کھیلے گئے میچ میں جاپان اور پیرا گوائے کے درمیان مقابلہ مقررہ وقت تک بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ جس کے بعد پندرہ پندرہ منٹ کے اضافی وقت کے دونوں ہاف میں بھی مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا اور میچ کا فیصلہ پینلٹی ککس پر چلا گیاہے۔ جس پر پیراگوائے نے تین کے مقابلے پانچ گول سے کامیابی حاصل کر لی۔ جاپان کی جانب سے کومانو نے تیسری پینلٹی کک ضائع کردی اور یہی پیراگوائے کیلئے فتح کا باعث بنی۔