Home » Sports » دبئی میں سپرسکسز کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد

دبئی میں سپرسکسز کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد

دبئی: دبئی اسپورٹس سٹی میں سپر سکسز کی پریس بریفنگ میں چیف ایگزیکٹیو مقبول دودھیا نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کے برانڈ ایمبیسیڈر پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم ہوں گے۔ٹورنامنٹ میں اڑتالیس کلب کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ کوارٹر فائنل کے مرحلے سے ہر ٹیم میں ایک انٹرنیشنل کھلاڑی کو کھلانے کی اجازت ہو گی۔ اس موقعہ پر وسیم اکرم نے اے آر وائی کی نمائندہ رضیہ رکن الدین سے خصوصی گفتگو کرتے ھوئے کہا کہ وہ دبئی ٹورنامنٹ میں کھیلنے کے لئے تیار ہیں۔ وسیم اکرم نے کہا کہ وہدبئی اور گلف ریاستوں میں خواتین کی کرکٹ کے فروغ کے لئے بھی پرامید ہیں۔