Home » Sports » دورہ یورپ کے لئے قومی ہاکی ٹیم کا اعلان

دورہ یورپ کے لئے قومی ہاکی ٹیم کا اعلان

کراچی: اسپین اور ہالینڈ کے دورے کے لئے قومی ہاکی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ھے۔ کراچی میں ٹرائلز کے بعد پاکستان وہائٹس ٹیم بھی منتخب کی گئی۔قومی ہاکی ٹیم کی قیادت ایکبار پھر عالمی کپ کے ناکام کپتان ذیشان اشرف کو سونپی گئی ھے۔ عالمی کپ کے فلاپ گول کیپر سلمان اکبر کی بھی ٹیم میں واپسی ہوئی ھے۔ ٹیم آٹھ سے اٹھارہ جولائی تک اسپین میں چار اور ہالینڈ میں دو میچز کھیلے گی۔ ٹرائلز کے موقع پر پاکستان کے ڈچ کوچ مشئیل وان ڈین ہیول بھی موجود تھے اور ان سے مشاورت بھی کی گئی۔وہائٹس ٹیم سات سے گیارہ جولائی تک چین میں چار ملکی ٹورنامنٹ میں حصہ لیگی۔ قومی ٹیم کے دیگر ارکان میں سلمان اکبر، عمران شاہ، محمد عمران، عامر شہزاد، محمد عرفان، وسیم احمد، محمد راشد، محمد توثیق، آصف جواد، ریحان بٹ، شکیل عباسی، حسیم خان، شفقت رسول، وقاص شریف، فرید احمد، محمد رضوااور کاشف جواد شامل ہیں۔