Home » Sports » ومبلڈن ٹینس: اعصام اور بوپننا کو شکست

ومبلڈن ٹینس: اعصام اور بوپننا کو شکست

لندن: ومبلڈن ٹینس چیمپئین شپ کے ڈبلز ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں پاکستان کے اعصام الحق قریشی اور بھارت کے روہن بوپننا کی جوڑی شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئی۔ لندن کے آل انگلینڈ کلب میں جاری سال کے تیسرے گرینڈ سلیم ایونٹ کے ڈبلز ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں پاکستان کے اعصام الحق اور بھارت کے روہن بوپننا کی جوڑی کو آسٹریا کے جورجن ملزر اور جرمنی کے فلپ پیٹشینر کی جوڑی کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔پہلے سیٹ میں ملزر اور پیٹشینر نے چھ چار سے کامیابی حاصل کی۔ دوسرے سیٹ میں میں انہیں پاک بھارت جوڑی سے سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا تاہم انہوں نے ٹائی بریک پر سات چھ فتح سمیٹتے ہوئے دو صفر کی برتری حاصل کرلی۔ تیسرے سیٹ میں اعصام اور بوپننا روایتی کھیل کا مظاہرہ نہ کرسکے اور چھ دو سے شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے۔