Home » Business » گوانتانامو جیل سے جہادیوں میں اضافہ ہورہا ہے ،مولن

گوانتانامو جیل سے جہادیوں میں اضافہ ہورہا ہے ،مولن

واشنگٹن: امریکا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف ایڈمرل مائک مولن نے کہا ہے کہ گوانتانامو جیل کی وجہ سے امریکا کے خلاف لڑنے والے جہادیوں اور انتہاء پسندوں کو بھرتی میں آسانی ہورہی ہے۔ اسے بند کرنے کے لئے صدر براک اوباما کی ڈیڈ لائن پر کام کیا جارہا ہے۔امریکی ٹی وی سے انٹرویو میں ایڈمرل مائیک مولن نے کہا کہ گوانتامو بے جیل میں دو سو چالیس قیدی موجود ہیں۔ پینٹا گون صدر براک اوباما کی جانب سے دی گئی مدت میں گوانتاناموجیل بند کرنے کے لئے کام کررہا ہے۔ایڈمرل مائیک مولن کا کہنا تھا کہ افغانستان میں گزشتہ تین سال کے دوران تشدد کے واقعات میں بے پناہ اضافہ ہوا۔ایران کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جوہری ہتھیار حاصل کرنا ایرانی قوم کا ایک مشن تھا۔ایڈمرل مولن نے کہا کہ ایران پر اسرائیلی حملہ سنجیدہ معاملہ ہوگا۔