Home » Article » طبی مشورے۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ تحریر:حکیم و ڈاکٹر محمد انور

طبی مشورے۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ تحریر:حکیم و ڈاکٹر محمد انور

سوال۔ حکیم وڈاکٹر صاحب میری عمر پینتیس سال ہے ، میں شراب بہت پیتا تھا ، آج کل تو چھوڑ دی ہے ، لیکن شراب کی وجہ سے میرا جگر خراب ہواہے ، اب کیا علاج کروں ، محمد اکرم حافظ آباد
جواب محمد اکرم صاحب آپ روزانہ صبح ایک عدد جگرین پی لیا کریں تو انشاء اللہ اللہ تعالیٰ سے امید ہے کہ آپ کا جگر بہتر ہو جائے گا ،
سوال۔ ڈاکٹر صاحب میری عمر چالیس سال ہے ، مجھے ٹانگ میں درد رہتا ہے ، بعض لوگ اسے لنگڑی کا درد کہتے ہیں ، اس کا کوئی حل بتائیں ، خیال رہے میں اِ س کے بہت علاج کروا چکا ہوں ، کوئی خاطر خواہ قائدہ نہیں ہوتا ، وقتی فرق پڑھ جاتا ہے محمد سجاد جلالپورجٹاں
جواب محمد سجاد صاحب آپ لگتا ہے خاصے پریشان ہیں ، پھر بھی آپ مایوس نہ ہوں ، مایوسی حرام ہے ، اللہ تعالیٰ کا نام لیکر آپ جو ہر منتقیٰ تین ملی گرام کیپسول میں بھر کر ملائی چار چمچ میں رکھ کر چند دن استعمال کریں انشاء اللہ آپ ٹھیک ہو جائیں گے ، کھڑا ہو کر پانی پینا چھوڑ دیں پانی جب بھی پےئں بیٹھ کر بسم اللہ پڑھ کر پانی کو دیکھ کر تین سانس میںپئیں اور پینے کے بعد الحمدُ للہ کہنا نہ بھولیں ، انشاء اللہ لنگڑی کا درد دوبارہ نہیں آئے گا
سوال ۔ حکیم صاحب میری عمر تیس سال ہے ، ضعف معدہ کا مریض ہوں دن میں چار دفعہ لیٹرین جاتا ہوں کھانا کھاؤں یا پانی پیوں پیٹ میں بوجھ محسوس ہونا شروع ہو جاتا ہے ، جب تک لیٹرین سے نہ ہو آؤں میری جان نہیں چھوڑتی ، امجد حسین ، عمان
جواب ۔ امجد حسین صاحب آپ معجون سنگدانہ مروع سات گرام صبح شام کھانے کے بعد کھائیں اللہ تعالیٰ آپکو شفاء دے گا ، گرم چیزوں سے پرہیز کریں ، آم انگور ، پیستیہ خوبانی خربوزہ آپ کے موافق نہیں ہے ، آلو بخارہ جامن آملہ اور ھرڑ کا مربہ آپ کے موافق ہے ، دہی دودھ کا استعمال کریں ، عمان میں سخت گرمی کا موسم رہتا ہے ، لہٰذا ٹھنڈی چیزیں استعمال کریں
سوال ۔ حکیم صاحب میری عمر بیالیس سال ہے ، خوراک بھی اچھی کھاتا ہوں ، لیکن کمزوری نہیں جاتی ، سارا دن جسم درد کرتا رہتا ہے ، محمد افضل گکھڑ منڈی
جواب ۔ محمد افضل صاحب آپ خمیرہ مروا ر پانچ گرام صبح کو لیں اور عصر میں معجون جالینوس مولوی پانچ گرام دودھ سے استعمال کریں ایک مہینہ جاری رکھیں انشاء اللہ آپ ٹھیک ہو جائیں گے ،
سوال۔ حکیم ڈاکٹر صاحب سلطنت اخبار میں آپکا کالم پڑھ کر بڑی خوشی ہوئی کہ دنیا میں ہمدردی والے لوگ بھی ہیں ، اللہ تعالیٰ اِ س اخبار کو دن دگنی رات چگنی ترقی دے ، جن کے واسطے سے لوگ فائدہ اٹھا رہے ہیں ، میں اِس کالم کی وجہ سے اِس کا قاری بنا ہوں ، میری عمر اٹھائیس سال ہے ، پیٹ میں درد نہیں جا رہا ، اور کھانے پینے پر قے آ جاتی ہے ، سلطان محمود حافظ آباد
جواب ۔ سلطان محمود صاحب آپ صبح شام ایک عدد قرحین کھانے سے پہلے لیں اور کھانے کے بعد شربت بزوری صبح شام استعمال کریں انشاء اللہ آپ بہتر محسوس کریں گے ، گرم چیزوں سے پرہیز کریں ،
سوال ۔ حکیم و ڈاکٹر صاحب میری عمر سینتیس سال ہے ، بہت علاج کروا چکی ہوں اولاد سے محروم ہوں ، رخسانہ بی بی اوکاڑہ
جواب ۔ رخسانہ صاحبہ آپ اپنے خاوند کی رپوٹیں بھجیں اور اپنی الٹرا ساؤنڈ بھجیں تاکہ آپ دونوں کا علاج لکھا جا سکے ، اور دیگر آپ دونوں کی رپورٹ ٹھیک ہے اور ماہواری وقت پر آتی ہے تو ماہواری کے بعد جب حمل ایک عدد صبح شام معجون موچرس سات گرام کے ساتھ تاریخ ختم ہونے پر تین دِن استعمال کیا کریں ، پھر تین دن چھوڑ دیں پھر تین دن استعمال کریں بس ہر مہینے اسی ترتیب سے استعمال کریں ، اللہ تعالیٰ اپنی رحمت سے نواز دیں گے ، اس دوائی کے بعد وٖظیفہ زوجیت ادا کریں
سوال ۔ حکیم و ڈاکٹر صاب میری عمر تیس سال ہے ، کھانا بھی صیح کھاتی ہوں پھر بھی رنگ پھیکا ہے ، خون نظر نہیں آتا ، روبینہ بی بی ، جہلم
جواب ۔ روبینہ صاحبہ آپ کھانے کے بعد شربت فولاد دو ، دو چائے والے چمچ صبح شام استعمال کریں ،انشاء اللہ رنگ سرخ ہو جائے گا اللہ تعالیٰ سب کو شفا ء دے،آمین۔