Home » Business » پاک بھارت مذاکرات بحال کئے جائیں، او آئی سی

پاک بھارت مذاکرات بحال کئے جائیں، او آئی سی

دمشق: اسلامی کانفرنس تنظیم کے رابطہ گروپ برائے کشمیر نے پاک بھارت مذاکرات کی بحالی اور مسئلہ کشمیر کے پر امن حل کی ضرورت پر زور دیا ہے۔او آئی سی رابطہ گروپ برائے کشمیر کا اجلاس دمشق میں جاری اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے موقع پر ہوا۔ اجلاس میں وزیر مملکت برائے خارجہ امور نواب عماد خان، ترک وزیر خارجہ، او آئی سی کے سیکریٹری جنرل اکمل الدین اوگلو، سعودی عرب، نائیجیریا کے اعلیٰ حکام، وفاقی وزیر لعل خان کی سربراہی میں پارلیمنٹ کی خصوصی کشمیر کمیٹی کے وفد، آزاد کشمیر کے وزیر اعظم اور کشمیری نمائندوں نے شرکت کی۔ دفتر خارجہ سے جاری ایک بیان کے مطابق او آئی سی کے سیکریٹری جنرل سمیت اجلاس میں موجود تمام شرکا نے اتفاق رائے سے کشمیریوں کے حقوق اور پاک بھارت مذاکرات کی بحالی پر زور دیا۔