Home » Entertainment » مائیکل جیکسن کی آخری رہائشگاہ فروخت کے لیے پیش

مائیکل جیکسن کی آخری رہائشگاہ فروخت کے لیے پیش

لاس اینجلس:آنجہانی پاپ اسٹار مائیکل جیکسن کو گزرے ایک سال سے زائد عرصہ بیت گیا تاہم ان سے جڑی ہر بات آج بھی اتنی ہی اہمیت رکھتی ہے جتنی کہ انکی موت سے پہلے۔امریکی ریاست لاس اینجلس میں واقع مینشن جہاں اپنی موت کے دنوں میں آنجہانی پاپ اسٹار قیام پذیر تھے30ملین ڈالر میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔16سو اسکوائر میٹر رقبے پر پھیلا یہ مینشن فرانسیسی طرزِ تعمیر پر ڈیزائن کیاگیا ہے جس میں سات کمرے،سات گیراج،13باتھ رومز،تھیٹر،جمنازیم اور اندرونی لفٹ بھی نصب ہے۔آنجہانی اسٹار مائیکل جیکسن نے یہ مینشن 2009میں اپنےThis Is Itٹور سے قبل ریہرسلز اور رہائش کے لیے کرائے پر لیا تھا۔