Home » Business » ملک بھرمیں بجلی کا بحران برقرار ، گرمی کے باعث لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری

ملک بھرمیں بجلی کا بحران برقرار ، گرمی کے باعث لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری

کراچی:ملک میں بجلی کا بحران برقرار ہے اور گرمی کی وجہ سے تمام شہروں میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے،آٹھ سے گیارہ گھنٹے تک بجلی بند رہنے کی وجہ سے گھریلو اور کاروباری سرگرمیاں بری طرح متاثر ہورہی ہیں۔ دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈ ی میں بھی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے،شہری علاقوں میں4 اور دیہی علاقوں میں چھ گھنٹے تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔ذرائع کے مطابق بجلی کا شارٹ فال چوبیس سو میگا واٹ ہے اور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کو چھ سے دس گھنٹے کا لوڈشیڈنگ کا شیڈول دیا گیا ہے۔پیپکو نے تمام کمپنیوں کوشیڈول پر عمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ڈی جی پیپکومحمد خالد نے بتایا کہ جبری لوڈ شیڈنگ روک دی گئی ہے اور آئندہ دو تین روز میں لاہور کی صورتحال بہتر ہو جائے گی۔ کراچی میں چھے سے آٹھ گھنٹے کی لوڈشیدنگ کی جا رہی۔شہر کے اکثر علاقوں میں رات بھر بجلی نہ ہونے کے سبب شہریوں نے رات جاگ کر گزاری ۔ذرائع کے مطابق کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کے کورنگی تھر مل پاوراسٹیشن کے بند ہونے سے ،150میگاواٹ بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی جبکہ فرنس آئل کی کمی کے سبب بن قاسم تھرمل پاوراسٹیشن کی پیداور بھی نصف رہ گئی ہے۔ڈیمانڈ اینڈ سپلائی میں شاٹ فال ساڑھے700میگاواٹ تک جاپہنچاہے اورکے ای ایس سی انتظامیہ صورتحال پر قابو پانے میں مکمل طورپرناکام نظر آرہی ہے۔بجلی کے بحران سے معمولات زندگی تباہ ہوکر رہ گئے ہیں۔پمپنگ اسٹیشن میں بجلی نہ ہونے کے سبب پانی کی فراہمی بھی متاثر ہوگئی ہے۔ پشاور سمیت سرحد کے تمام اضلاع میں بجلی کی طویل اور غیر علانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے پشاور میں ٹیوب ویل بندرہنے کے باعث پانی بھی نایاب ہوگیا ۔ پیسکو حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ متاثرین کے لئے قائم29 عارضی کیمپوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ بند کر دی گئی ہے پشاور کے بعض علاقوں میں ہر گھنٹے بعد دو دو گھنٹوں کے لئے لوڈشیدنگ کی جاتی ہے ۔ کو ئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ تاحال جاری ہے ۔بجلی کی کئی کئی گھنٹے کی لوڈشیڈنگ سے جہاں دیگر کاروبار اور معمولات زندگی متاثر ہو رہے ہیں وہیں پھلوں کے جوس کے کاروبار سے منسلک افراد معاشی مشکلات سے دوچار ہیں ۔