Home » Entertainment » کرشمہ کپور کی شادی کی سات سال پُرانی وڈیو آن لائن جاری

کرشمہ کپور کی شادی کی سات سال پُرانی وڈیو آن لائن جاری

ممبئی:شوبز کی دنیا سے تعلق رکھنے والے اداکاروں کی زندگی ان کے مداحوں کے لیے ایک کھلی کتاب کی طرح ہوتی ہے تاہم ان کی زندگی میں بھی چند ایسے لمحات اور مواقع آتے ہیں جنہیں وہ ذاتی اور نجی مانتے ہوئے چھپائے رکھنے کو ترجیح دیتے ہیں۔بالی ووڈ میں کئی اداکاروں کی شادی کی خبریں میڈیاکی زینت بنی اور ان کی شادی کی تصاویر بھی سامنے آئیں تاہم ماضی کی مقبول اداکارہ کرشمہ کپور کی شادی کی تمام تقریبات اب دنیا بھر میں ان کے چاہنے والوں اور ہزاروں افراد کا آنکھوں دیکھا حال بن گئیں ہیں۔یہ نہیں ہے کہ کرشمہ نے اپنے مداحوں کو شادی کی تقریبات میں مدعو کیا تھا بلکہ سات سال قبل انجام پذیر پانے والی کرشمہ اور سنجے کپور کی شادی کی تمام پروفیشنل وڈیوز غیر قانونی طور پر آن لائن جاری کردی گئیں ہیں۔آٹھ حصوں پر مشتمل اس وڈیو میں ناصرف کرشمہ کی شادی کے تمام فنکشن بشمول مہندی،شادی،ولیمہ اور رخصتی کامکمل احوال موجود ہے بلکہ ان کی بہن کرینہ کپور سمیت شادی میں شرکت کرنے والے کئی بالی ووڈ اداکار بھی ان وڈیوز میں واضح طور پردیکھے جاسکتے ہیں۔کرشمہ کپور جو اپنی شادی کی پروفیشنل وڈیوز آن لائن جاری ہوجانے پر سخت غصے میں ہیں اب اس حرکت کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔