Home » Entertainment » انجلینا جولی فلم پریمیئر میں پاکستانی سیلاب زدگان کا ذکر کرنا نہیں بھولیں

انجلینا جولی فلم پریمیئر میں پاکستانی سیلاب زدگان کا ذکر کرنا نہیں بھولیں

لندن : ہالی وڈ اداکارہ اور اقوام متحدہ کی خیر سگالی سفیر انجلینا جولی لندن میں اپنی نئی مووی سالٹ کے پریمیئر میں پاکستانی سیلاب زدگان کی تکالیف کا ذکر کرنا نہ بھولیں۔ اقوام متحدہ کی خیر سگالی سفیرانجلینا جولی نے کہا ہے کہ صورتحال بہت گھمبیر ہے۔ لوگوں کو ہیضے کا سامنا ہے۔ بڑے پیمانے پر اموات ہوئی ہیں۔ بڑی تعداد میں لوگ بے گھر ہوئے ہیں۔ یہ صورت حال مزید بگڑسکتی ہے اور بہت عرصے تک اس کا سامنا رہے گا۔ یہ ایسی صورت حال نہیں جس پر چند مہینوں میں قابو پایا جاسکے۔ خراب صورت حال اُس وقت بھی موجود رہے گی جب خبروں میں اس کا ذکر ختم ہوجائے گا۔