Home » Entertainment » انجلینا جلد پاکستان کا دورہ کرینگی

انجلینا جلد پاکستان کا دورہ کرینگی

برلن : ہالی ووڈ اسٹار انجلینا جولی سیلاب زدگان کی امداد کے لئے جلد پاکستان آئیں گی۔ہالی ووڈ اسٹار انجلینا جولی اپنی نئی فلم ‘سالٹ’ کی پروموشن کے سلسلے میں جرمنی پہنچیں جہاں میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے پاکستان میں سیلاب کے باعث قیمتی جانوں کے زیاں اور دیگر نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہ وہ سیلاب زدگان کی بحالی کے لئے وہ زیادہ سے زیادہ امداد جمع کریں گی اور جلد پاکستان بھی جائیں گی۔ انجلینا جولی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لئے بہت زیادہ کچھ نہیں کیا گیا، ہم سے جتنابھی ہوسکے ان متاثرین کی مدد کرنی چاہئے۔