Home » Breaking » جنڈولہ بازار :سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے5ہلاک،25زخمی

جنڈولہ بازار :سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے5ہلاک،25زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان:ڈیرہ اسماعیل خان کے قریب جنڈولہ بازار میں بم پھٹنے سے 5افراد ہلاک جبکہ25زخمی ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں قریب واقع متعدد دوکانیں تباہ ہو گئیں جبکہ موقع پر موجود گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ جاں بحق اور زخمی ہو نے افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔