Home » Gujranwala » غیر رجسٹرڈ افراد کو امداد نہیں ملے گی، کائرہ

غیر رجسٹرڈ افراد کو امداد نہیں ملے گی، کائرہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات قمرالزماں کائرہ نے کہا ہے کہ غیر رجسٹرڈ افراد کو امداد نہیں ملے گی۔ متاثرین کو امداد دینے کے لئے نادرہ کو ضلعی سطح پر رجسٹریشن کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔ اسلام آباد میں ایس ایس جی اور دیگر متعلقہ اداروں کے حکام کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے قمرالزماں کائرہ نے کہا کہ متاثرین کی تعداد تئیس لاکھ کے قریب ہے۔ متاثرین کو امداد نقدی کی بجائے بنکوں کے ذریعے فرائم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بیرونی امداد پر اکتفا نہیں کرے گی بلکہ متاثرین کی تمام ضروریات کو پورا کرنے کے لئے بجٹ میں بھی رقم مختص کی جائے گی۔وفاقی وزیر نے بتایا کہ متاثرین کی آبادکاری کے لئے ایک ارب ڈالر درکار ہونگے اور اس مقصد کے لئے متاثرہ علاقوں کا سیٹلائٹ سروے شروع کر دیا گیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ متاثرین پاکستانی شہری ہیں انہیں ملک کے کسی بھی حصے میں جانے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ متاثرین کی سندھ آمد پر اعتراض کرنے والی جماعتوں کو یہ نہیں بھولنا چاہئے کہ وہ ہمارے بہن بھائی ہیں۔ قمر الزمان کائرہ نے کہا کہ ملک میں جہاں بھی دہشت گردوں کی موجودگی کا پتہ چلا آپریشن کیا جائے گا۔