Home » Entertainment » “دی امیریکن” ریلیز کے پہلے ہی ہفتے باکس آفس پر سرفہرست

“دی امیریکن” ریلیز کے پہلے ہی ہفتے باکس آفس پر سرفہرست

لاس ویگاس : جارج کلونی کی نئی ایکشن تھرلر “دی امیریکن” ریلیز کے پہلے ہی وِیک اینڈ کے دوران شمالی امریکی باکس آفس پر پہلے نمبر پر آگئی۔ تین روزہ ویک اینڈ کے دوران فلم نے ایک کروڑ تیس لاکھ ڈالر کا بزنس کرکے امریکا اور کینیڈا کے چارٹ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی۔ بدھ سے اب تک دی امیریکن نے ایک کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالر اپنے نام کیے ہیں۔ فلم میں جارج کلونی نے ایک پیشہ ور قاتل کا مرکزی کردار ادا کیا ہے۔