Home » Entertainment » فنون لطیفہ کے کردار کے موضوع پر تربیتی ورکشاپ آج ہو گی

فنون لطیفہ کے کردار کے موضوع پر تربیتی ورکشاپ آج ہو گی

گوجرانوالہ ( سٹاف رپورٹر) گو جر انوالہ آرٹس کونسل کے زیر اہتمام پالیسی ادارہ برائے ترقی و آگاہی تاریخ و ورثہ، پاکستان میوزیم آف نیچرل ہسٹری اور محکمہ آثار قدیمہ، حکومت پنجاب کے باہمی اشتراک سے اساتذہ کی دوسری تربیتی ورکشاپ بعنوان ” روح خیال سر زمین اور معاشرہ کی خوبصورتی”میں فنون لطیفہ کے کردار کے موضوع پر 21ستمبر سا ڑھے 9 بجے صبح منعقد ہو رہی ہے۔ تقریب کے مہمان خصوصی کمشنر گو جر انوالہ / چیئرمین آرٹس کونسل گو جر انوالہ سعید واہلہ ہوں گے ۔ ورکشاپ میںمعروف محقق معاشرہ کی خوبصورتی میں فنون لطیفہ کے کردار پر لیکچر دیں گے۔ علاوہ ازیں پاکستان خطہ میں انسانی تاریخ کے ارتقاء کے حوالے سے ایک فوسل نمائش کا اہتمام بھی کیا جائے گا ۔ اس نمائش کا اہتمام پاکستان میوزیم آف نیچرل ہسٹری کے تعاون سے کیاگیا ۔ فوسل دور کے زمانہ کی بنی ہو ئی فلم دکھائی جائے گی اور معروف سائنسدان لیکچر بھی دیں گے ۔ مزید برآں شرکاء ورکشاپ کو جہاں خوب صورت پاکستان کی تشکیل میں فائن آرٹس کے کردار کے موضوع پر تربیت دی جائے گی۔ وہاں تاریخی ورثہ کے حوالے سے نصاب سازی کے موضوع پر بھی اظہار خیال کیا جائے گا ۔