Home » Entertainment » بزم دربار بابا قادر یار کے زیر اہتمام چھٹا سالانہ محفل مشاعرہ

بزم دربار بابا قادر یار کے زیر اہتمام چھٹا سالانہ محفل مشاعرہ

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)بزم دربار بابا قادر یار کے زیر اہتمام چھٹا سالانہ محفل مشاعرہ زیر صدارت چوہدری محمدنوازسندھو منعقد ہوا جس کے مہمان خصوصی معروف شاعر امجد حمید محسن مہمان اعزاز قیصر محمود گورائیہ ، شریف فیاض وزیر آبادی تھے اس محفل مشاعرہ میں ملک کے نامور شعراء اکرام نے کلام پیش کیاجن میں محمدعلی فقیر ، رزاق شاہ ، مستری علیم ، شبیر تبسم، امجد علی تبسم، بابو محمد رمضان شاہد ، عارف شاد ، حافظ محمد رمضان موڈی موجو دتھے مشاعرہ کی نظامت کے فرائض محمد رمضان موڈی نے اداکئے جبکہ تلاوت قرآن پاک اور نعت کی سعادت محمدآصف سیالوی نے حاصل کی مشاعرہ کے اختتام پر مہمانوں کیلئے ضیافت کا اہتمام کیا گیا۔